21 اکتوبر 2011 - 20:30

صدر زرداری کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسامہ (القاعدہ) اور علی شیر حیدری (سپاہ صحابہ) کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔

ابنا: نواب شاہ پولیس کا مقامی مدرسے عربیہ خالد بن ولید پر چھاپہ مار کے خط چھاپنے والے شخص کو گرفتار کو کرلیا، گرفتار شدگان کا تعلق کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ سے ہے، خط میں صدر زرداری کو لکھا گیا تھا کے اسامہ (طالبان) اور علی شیر حیدری (سپاہ صحابہ) کی ہلاکت کا بدلہ لینگے، خط لکھنے والے مدرسے کے تین دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا۔نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نواب شاہ کے مقامی مدرسہ عربیہ خالد بن ولید پر چھاپہ مار کر سپاہ صحابہ کے دہشتگرد استاد عبدالقدیر، استاد عبد الوہاب گرفتار کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے صدر آصف زرداری کو اسامہ (القاعدہ) اور علی شیر حیدری (سپاہ صحابہ) کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹہرایا تھا، اور بدلہ لینے کے عزم کررکھا ہے۔واضح رہے کے پورے ملک میں یہ بدمعاش ٹولہ چاہتا ہے کہ پورا ملک ان کے مطابق چلے، انسان نما حیوان پورے ملک پاکستان میں اپنی مرضی کا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں اور جو بھی اس نظام کے خلاف بات کرے وہ کافر یا بدعتی ہو جاتا ہے۔

بشکریہ از شیعہ کلنگ ڈاٹ کام

سوال یہ ہے کہ جو مکتب دہشت گردی، قتل و غارت اور دھونس دھمکی کی بنیاد پر قائم کیا جائے اس کا کسی دین سے تعلق کیونکر ہوسکتا جبکہ دین گفتگو اور دعوت و تبلیغ اور عدم جبر کی بات کرتا ہے؟

اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ کیا اگر پاکستانی حکمران ان ٹولوں کو نہ پالتے اور ان کے ہاتھوں نہتے اور محب الوطن پاکستانیوں کے قتل پر خاموشی اختیار نہ کرتے تو کیا آج ان دہشت گردوں کے ہاتھ حکمرانوں کے گریباں تک پہنچ پاتے؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110